شہر مسقط میں مرحوم احسان جوادی صاحب کے سلسلہ سے ایصال ثواب کا سلسلہ جاری
1252
M.U.H
31/05/2018
عمان کے دار الحکومت شہر مسقط سے جناب ابوذر عابدی صاحب نے اطلاع دی ہے کہ مسقط کے مقامی وقت رات ۱۰بجے کے قریب یہ اطلاع ملی کہ یادگارِ علامہ جوادی حجہ الاسلام و المسلمین جناب احسان حیدر جوادی صاحب حرکت قلبرک جانے سے انتقال کر گئے ۔ یہ خبر سنتے ہی شہر مسقط میں مقیم مومنین کرام پر غم و اندوہ کی فضا چھا گئی ۔
روئی مسجد ، دربار معصومین ع اور مسجد علی ابن ابی طالب و امام بارہ گاہ علی ابن ابی طالب اور مطرح کے آستانوں میںمرحوم کو ایصال ثواب کیا گیا ۔سرز مین پاکستان سے تعلق رکھنے والے حوزہ علمیہ قم سے تشریف لائے عالم وخطیب حجہ الاسلام و المسلمین جنابنصرت بخاری صاحب نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کے سلسلہ سے منعقد ہونے والی محفل میں مرحوم کا تذکرہ کرتےہوئے انکی اچانک موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بیان کیا کہ انسان کو ھمہ وقت اپنے رب سے ملاقات کے لئے آمادہرہنا چاہیے ،کچھ خبر نہیں کس کا پروانہ اجل کب آ جائے ۔
مسجد علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں نماز صبح کے بعد اپنی مختصر تقریر میں حجہ الاسلام والمسلمین جناب مولانانجیب الحسن صاحب نے بھی غم و اندوہ کے ماحول میں انسان کی حیات وموت پر گفتگو کرتے ہوئے ایک عالم کے انتقال کی بنا پر دین میں پیدا ہونے والے خلا پرروشنی ڈالی اور مرحوم کو ایصال ثواب کیا ۔
شہر حیدرآباد سے آئے ہوئے نوجوان عالم دین حجہ الاسلام و المسلمین جناب محمد علی رضوی صاحب نے بھی مرحوم کیخدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا مولانامحمد علی صاحب نے حجہ الاسلام والمسلمین جناب مرحوم احسانحیدر جوادی کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انکی ملنساری اور اخلاق حسنہ کا تذکرہ کرتے ہوئے خاص طور پر اسبات کو بیان کیا کہ مرحوم احسان حیدر جوادی صاحب کی خصوصیت رہی کہ وہ کسی خاص گروہ یا تحریک و فکر سےوابستہ نہ ہو کر اہلبیت اطہار علیھم السلام کے لئے کام کرتے رہے اور اپنی شخصیت کو آپسی تنازعوں اور اختلافات سےبچا کر رکھا۔ کے رو ئی کی قدیمی مسجد میں نماز مغربین کے بعد ابوذر عابدی صاحب نے مرحوم کے لئے خاص طور پرمومنین سے سورہ فاتحہ کی درخواست کی اور وہاں موجود مومنین نے مرحوم کو یاد کیا ۔شہر مسقط میں مرحوم احسانجوادی صاحب کے سلسلہ سے ایصال ثواب کا سلسلہ جاری ہے ۔