امیڈکر نگر : مقبول و مشہور عالم دین اور خطیب محمد و آل محمدؑ مولانا سید اطہر عباس صاحب کےانتقال پر امبیڈکرنگر کی میران پور جامع مسجد میں مومنین کی جانب سے تعزیتی جلسہ معنقد ہوا ۔ جلسہ میں مولانا مرحوم کی علمی و قومی خدمات کو یاد کیا گیا اور انکی ترویح روح کے لئے فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کی گئی۔
تعزیتی جلسہ میں مولانا ثنا عباس زیدی نے مولانا مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کو روشن کرتے ہوئے کہاکہ مولانا اطہر عباس مرحوم نے اپنی علم کی بدولت پوری دنیا میں منفرد پہچان قائم کی ۔مولانامحمد عباس نے کہاکہ مولانا مرحوم قول و فعل کےدھنی شخص تھے ۔
مولانا احتشام عباس زیدی نے کہاکہ مولانا مرحوم متعدد خوبیوں اور مختلف صفات کے حامل تھے۔مولانا امیر عباس نے کہاکہ انکی بذلہ سنجی اور خوش مزاجی کی بنیاد پر ان سے ایک بار ملنے والا شخص بھی انہیں بھول نہیں پاتا تھا ۔مولانا شبر خان لورپوری نے کہاکہ مولانا اطہر عباس اکبر پور میں اکثر مجالس کو خطاب کرنے آتے رہتے تھے ۔انہیں یہاں کی مٹی سے خصوصی لگائو تھا ۔
اس موقع پر تمام علماء کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کی زندگی کےمختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ مولانا اطہر عباس صاحب مرحوم نے اپنے علم کی بدولت پوری دنیا میں اپنی پہچان بنائی۔اس موقع پر مولانا محمد عباس نے کہا کہ وہ قول و فعل کے دھنی تھے۔
جلسے میں مولانا سید احمد عباس، حاجی سجاد حسین،حاجی شبیر حسین، ڈاکٹر محمد حسن، عابد حسین،ابرار حسین ،یوسف خان،ریاض حسین ،ڈاکٹر احمد رضا ،مشرف حسین ،آشو،لکی،برقی اور دیگر افراد نےشرکت کی ۔