حضرت خواجہ بندہ نواز کی درگاہ پر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ آقای مہدی مہدوی پور نے ایرانی تغریٰ کی رونمائی کی
گلبرگہ (کرناٹک)11 اگست 2017- واجہ بندہ نواز گیسو درازکے ۸۱۳ ویں عرس کی افتتاحی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ہندوستان میں نمائندہ آقای مہدی مہدوی پور نے ایران میں تیار ہوئے کاشی کاری کے تغریٰ کی رونمائی کی جس پر خواجہ بندہ نواز کی روباعی در مدح امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب مرقوم ہے اس موقع پر پروفیسر خسرو شاہ حسینی اور حیدرآباد کے ایرانی قونصلیٹ کے اہم ذمہ داران بھی موجود رہے۔
اس موقع پر آقای مہدی مہدوی پور نے خواجہ بندہ نواز کی عظیم عرفانی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواجہ نے اپنے علم و آگہی کے ذریعہ پندوستان کی فضا میں مہر و محبت کے بیشمار چراغ روشن کئے اور آپ کے فیوض و برکات ہر خاص و عام کے لئے تھے یہی وجہ ہے کہ آپ کی بارگاہ آج سبھی مکاتب فکر کا محور عقیدت بنی ہوئی ہے ۔
آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ نے ملک میں مہر و محبت اور اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کرنے کی تلقین کی اور بتایا کہ اولیاء خدا کی بارگاہیں اس عظیم مشن کا اصل مرکز ہے یہاں سے محبت کا پیغام عام ہوتا ہے انہوں نے خواجہ معین الدین چشتی اور خواجہ نظام الدین ا ولیاء کا بھی خصوصی ذکر کیااور خواجہ بندہ نواز کے ذریعہ تعلیمات اہل بیت کو پھیلانے اور عام کرنے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے حکومت ایران کی جانب سے ایک بیحد خوبصورت اور نایاب تغریٰ جس پر ایرانی فن کاشی کاری کا زبردست کام کیا گیا ہے خواجہ کی بارگاہ میں نصب کیا اور پروفیسر خسرو شاہ حسینی جو کہ خواجہ کے خانوادہ کے چشم و چراغ ہیں کا شکریہ ادا کیا اور تمام خدام کا بھی شکریہ ادا کیا اور دارگاہ کے ذمہ داران اور کارگزاروں سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ان عرفاء بزرگ اور شعراء کا اس عظیم سر زمین کا انتخاب کرنا ایران و ہند کے قدیمی رشتوں کو آئینہ دار ہے اور یہ روابط مزید محکم اور بہتر ہو رہے ہیں۔
اس پر وقار تقریب میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک اہم علمی، سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔