لکھنؤ ۵اگست: (پریس ریلیز) مظفر پوربہار کے ایک وفد نے ۴ اگست کو شب میں مولانا سید کلب جوادنقوی سے تحفظ اوقاف کے مسئلے پر انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وفد میں وقف محمد تقی خاں کے متولی اوروقف بی بی صغریٰ بیگم کے متولی اور دیگر افراد موجود رہے ۔وفد میں شامل افراد نے مولانا سید کلب جواد نقوی سے مظفر پور کے موجودہ حالات پر گفتگو کی اوراپنے اپنے دستاویز پیش کئے ۔وفد میں شامل افراد نے کہاکہ اگر ہم وقف میں خرد برد اور بدعنوانی کے کسی بھی معاملہ میں مجرم پائے جاتے ہیں تو مولانا سید کلب جواد نقوی کو اختیار ہے کہ وہ ہمیں سزادیں اور کاروائی کریں۔مولانا سید کلب جواد نقوی نے مظفرپور کے موجودہ تشویش ناک حالات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مظفر پور کے حالات کے متعلق تمام علماء آپسی مشاورت کے بعد ہی کوئ فیصلہ لیں گے ۔وفد نے کہاکہ ہم مظفرپور میں پیش نماز بھی آپ ہی کا بھیجا ہوا رکھنا چاہتے ہیںجسکا تعلق صوبہ بہار سے نہ ہو جس پر مولانا کلب جواد نقوی نے وفد کو علماء کے فیصلے کا انتظار کرنے کے لئے کہا۔
مظفرپور بہار سے آئے اس وفد میں جناب تنویر حسین ،جناب عارف عباس، مولانا انتظام حیدر ،جناب مولانا افتخار حسین انقلابی،مولانا
شباہت حسین اور مولانا زوار حسین موجود رہے ۔
یہ خبر مولانا انتظام حیدر زیدی کے ذریعہ موصول ہوئی ۔