نمائندہ ٔ ولی فقیہ ہندوستان آقائی مہدی مہدوی پور نے مولانا سید علی تقوی کے انتقال پر تعزیت پیش کی
4224
M.U.H
12/12/2017
دہلی ۱۲ دسمبر: معروف عالم دین مولانا سید علی تقوی کے انتقال پر نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجتہ الاسلام آقائی مہدی مہدوی پور نے مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔واضح رہے کہ مولانا مرحوم رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے وکیل بھی تھے ۔
آقائی مہدی مہدوی پور نے اپنے پیغام میں مرحوم کے پسماندگان کو تسلیت دیتے ہوئے کہاکہ مولانا سید علی تقوی ایک برجستہ عالم دین اور توانا خطیب تھے انکا انتقال قومی خسارہ ہے ۔