خطابت کے ایک زریں عہد کا خاتمہ ہوا: مجلس علمائے ہند
1838
M.U.H
22/06/2020
خطیب بےعدیل حجت الاسلام والمسلمین عالی جناب مولاناطالب جوہری طاب ثراہ کے انتقال پرملال کے موقع پرمجلس علماء ہندکے دفترمیں ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد عمل میں آیا۔ مجلس علماء ہند کے تمام اراکین نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہارغم کرتے ہوےمرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کی۔
امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے مولانا طالب جوہری کے انتقال پر اظہارغم کرتے ہوے کہاکہ علامہ طالب جوہری عدیم المثال خطیب ،بےمثل ادیب اور صاحب طرز نثر نگار تھے۔انکی مجالس کا موضوع قرآن اور سنت پیغمبرﷺ سے ماخوز ہوتا تھا، انہوں نےکبھی منبرسے کوئی متنازع اوراختلافی بات نہی کی۔ انکی گفتگوہمیشہ مدلل اورعلمی ہوتی تھی۔انہوں نے اپنی مجلسوں کے ذریعہ اتحاد بین المسلمین اور امت مسلمہ کو دعوت فکر دی ۔انکی تفسیر ،تاریخی کتب اور شعری اثاثہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ جس طرح خطابت پر بھرپوردسترس رکھتے تھےاسی طرح نثر اور شاعری پربھی انکی بھرپورگرفت تھی۔انکی موت خطابت کےایک زریں عہد کا خاتمہ ہے جسکی تلافی ممکن نہیں۔انہوں نے ہر شعبے میں اپنی ایک الگ پہچان قائم کی . خطابت کامیدان ہویاشعر اور نثرکا میدان ہو ۔انکےخطیبانہ اندازگفتگونے ایک نسل کو متاثر کیااورنوجوان نسل کومائل کیاکہ وہ انکے لہجے، اسلوب تقریرو تحریراورانداز خطابت کی پیروی کرے۔مجلس علماء ہند مولانا مرحوم کے پسماندگان، علماء کرام،طلاب مدارس اور انکےتمام چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتی ہے۔