مولانا سید کلب جواد نقوی نے امام باڑہ غفرانمآب میں عشرۂ مجالس کی چوتھی مجلس کو خطاب کیا
1196
m.u.h
04/09/2019
لکھنؤ04تمبر: ۴؍ محرام الحرام ،سوگوران امام حسین علیہ السلام کی کثیر تعداد نے شہر میں ہونے والی مجالس میں شریک ہوکر اپنی نمناک آنکھوں سے کربلا کی شہیدوں کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا۔ جیسے جیسے عاشور کا دن قریب آرہا ہے،عزاداروں کی تعداد عزاخانوں میں بڑھتی جارہی ہے۔
آج صبح سے شہر میں یکے بعد دیگرے ہونے والی مجالس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لکھنؤ شہر کے مرکزی امامبارگاہ غفرانمآب میں مومنین کا،کافی مجع دیکھنے کو ملا۔اس مرکزی عشرہ محرم کی چوتھی مجلس کو مولانا کلب جواد نقوی نے خطاب کیا ۔
مولانا کلب جواد نقوی نے مجلس کے اختتامی مرحلے میں کربلا کےشہیدوں میں جناب جون ؑ کے مصائب بیان کئے ، جناب جون ؑ نے میدان جنگ میں امام حسین علیہ السلام کی نصرت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ جناب جون ؑ کے دلسوز مصائب سن کر مومنین نے زاروقطار گریہ فرمایا۔