تہران - ایرانی گارڈین کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ایران کو ناقابل تسخیر طاقت مل گئی جس کی اصل بنیاد اسلام ہے.
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ العظمی 'احمد جنتی نے گزشتہ روز تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کے سربراہ اور اراکین پر مشتمل 30 رکنی عدالتی وفد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مغربی دشمنوں متعدد دباؤں بالخصوص آٹھ سالہ تحمیلی جنگ اور پابندیوں کے ذریعہ اس ملک کی طاقت کو کمزور نہیں کرسکتے ہیں۔
آیت اللہ جنتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بڑا عالم دین کی قیادت اور اسلام کی ہدایات کی مبنی پر قائم ہوگیا اور بانی انقلاب حضرت 'امام خمینی کی حمایت سے ایرانی قوم کا مقصد ایران میں اسلام کی بحالی تھا۔
ایرانی گارڈین کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تھائی لینڈ میں عدالتی آئین گارڈین کونسل کی طرح آزاد ہے اور اعلی حکام کے جرائم کا جائزہ لے سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی کی نگرانی، پارلمینٹ کے پروگراموں آئین کے ساتھ مطابقت دینا، مقدس قانون کی حفاظت، اسلامی شریعت کے برعکس قانون سازی کی روک تھام، پارلمانی اور صدارتی امیدواروں کی موزونیت کا جائزہ اور انتخابات کی نگرانی گارڈین کونسل کی ذمہ داریاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے تھائی عدالتی وفد اپنے دورے کے دوران ہمارا ملک اور اسلامی جمہوریہ کو خوب پہچائیں۔
تھائی لینڈ کی آیئنی عدالت کے سربراہ 'نوراک نے ایران کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہے اور ایران اسلامی جمہوریہ کے ذریعہ ایک طاقتور اور پائیدار امن ملک کو تبدیل کرسکا ہے۔نوراک نے کہا کہ اس دورے کا ہمارا مقصد ایرانی اچھی حکومت اور مشرق وسطی کے غیر مستحکم خطے میں اس ملک کی پائیدار سلامتی کے راز کی پہچان ہے۔تھائی وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسلام ایران کی طاقت اور اقتدار کو فروغ کا باعث بن گیا ہے اسی لئے دشمن ہرگز اس ملک کی شکست نہیں کھا سکتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کو ایرانی گارڈین کونسل کے تجربات سے صحیح استعمال کرنا چاہئے۔