بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے روحانی پیشوا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے گھر میں نظر بند کررکھا تھا اور انھیں طبی سہولیات سے بھی محروم کررکھا تھا۔ حال ہی میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔
لیکن بحرین حکومت نے ان کے علاج کرانے سے انکار کردیا البتہ بحرین میں عوامی مظاہروں اورعالمی دباؤ کے بعد انھیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل جمعیت الوفاق کے ڈپٹی سکریٹری شیخ حسین الدیہی نے اعلان کیا تھا کہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔