ریلی پر پولیس کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں عالم دین شیخ قاسم عمر سوکوتو بھی شامل ہیں۔
نائیجیریا کی پولیس نے اس ملک کے دار الحکومت ابوجا میں ایک پرامن احتجاجی ریلی پر حملہ کر کے کئی افراد کو زخمی اور گرفتار کر لیا ہے۔
یہ احتجاجی ریلی جو شیخ ابراہیم زکزاکی کی گرفتاری کی دوسری سالگرہ پر نکالی جا رہی تھی اس ملک کی پولیس کے تشدد کا نشانہ بن گئی۔
ریلی پر پولیس کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں عالم دین شیخ قاسم عمر سوکوتو بھی شامل ہیں۔
پولیس اہلکاروں نے ریلی پر آنسو گیس شیلیک کی جبکہ بعض افراد پر براہ راست گولی بھی چلائی شیخ سوکوتو پیر میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع نے دو افراد کے شہید ہونے کی بھی خبر دی ہے
شیخ زکزاکی کی بیٹی نے کہا ہے کہ وہ سخت بیماری کی حالت میں ہیں اور ان کے لیے علاج و معالجہ کی کوئی سہولت فراہم نہیں ہے۔