بحرینی مسلمانوں کا آیت اللہ عیسی قاسم سے تجدید عہد
1154
M.U.H
08/09/2018
بحرینی مسلمانوں نے اپنے ہفتے وار مارچ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الدراز کے علاقے میں مسجد امام جعفر صادق علیہ السلام کے اطراف میں اجتماع کر کے بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تجدید عہد کیا -
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، کہ بحرینی حکومت نے جن کی رہائشگاہ کا گذشتہ دو برسوں سے فوجی محاصرہ کر رکھا تھا، پچھلے دنوں شدید طور پر علیل ہوجانے کے بعد علاج و معالجے کے لئے برطانیہ روانہ ہو گئے تھے -
لندن پہنچتے ہی ان کا علاج شروع ہو گیا۔ بحرین کے عوام نے جمعے کے روز ہفتے وار مظاہرہ کرتے ہوئے الدراز کے علاقے میں اجتماع کیا اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔
دوسری جانب بحرین کی سیکورٹی فورس نے بحرینی مسلمانوں کو ایک بار پھر نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت کے قیام اور آل خلیفہ حکومت کے خاتمے اور سماجی انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اسی مطالبے کے حق میں فروری دو ہزار گیارہ سے اس ملک کے مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔