قم: گذشته برسوں کی طرح امسال بھی موسسہ منتظرین امام زمان عج کی جانب سے صدیقہ طاھرہ حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی شھادت کی مناسبت سے مسجد مدرسہ حجتیہ قم مقدس میں سہ روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلہ کی پھلی مجلس استاد جامعہ المصطفی مولانا محمد رفیق طاھری صاحب نے "فضیلت و مقام خلقت عنصری حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا" کے عنوان سے خطاب فرمایا۔ دوسری مجلس مولانا سید علی ھاشم عابدی صاحب نے "حضرت زھرا سلام اللہ علیھا اسوہ حسنہ" کے عنوان سے خطاب فرمایا۔ تیسری و آخری مجلس مدیر محترم حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب رہ لکهنو مولانا سید رضا حیدر زیدی صاحب نے"سعادت و شقاوت دنیوی حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی نظر میں" کے عنوان سے خطاب فرمائی۔
ان مجالس کا آغاز مولانا سید جواد رضوی نے تلاوت قرآن مجید سے فرمایا۔ مجالس میں جناب ظفر علی، حافظ حسن رضا بنارسی، عامرالرضوی، ساجد گیاوی، فیروز عباس و طالب صاحبان کے علاوہ مشھور شاعر جناب آغا سروش حیدرآبادی صاحب نے بارگاہ عصمت کبری میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش فرمایا۔ اور جناب ایلیا یعقوبی، منظر سلطانپوری و کاظم رضوی صاحبان نے نوحہ خوانی فرمائی۔