ایران،قم۳ جنوری:مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں سردار شهید قاسم سلیمانی ابو مھدی المھندس، فخری زادہ، عمار رہبر، کلب صادق کے ایصال ثواب کےلئے ایک مجلس کا انعقاد ہوا جس میں آقای رضا حیدر صاحب نے کلب صادق کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔آقای مہدی طائب صاحب نے شہداے مدافع حرم اور انکے ساتھیوں کے سلسلے میں گفتگو فرمائ آخر میں آقای احتشام عباس زیدی صاحب نے مقام شہدا پر روشنی ڈالتے ہوئے مصائب صدیقہ ؐطاہرہ بیان کئے۔
آخر میں مجلس علماء ہند شعبہ قم کے جناب آقای احمد رضا زرارہ نے شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔