1047 بی بی سی 30/05/2017
عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں موجود ایک معروف آئس کریم پارلر میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کرادہ میں واقع آئس کریم پارلر کو ایک خودکش حملہ آور نے کار بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔
ضلع کرادہ میں زیادہ تر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان آباد ہیں جبکہ دھماکہ افطار کے بعد ہوا۔
عراق: بغداد میں تیسرے دن میں تیسرا دھماکہ، 48 ہلاک
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 70 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے گذشتہ برس اسی قسم کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
گذشتہ رمضان میں کرادہ کے ہی ایک مصروف علاقے میں سڑک پر رکھا ہوا بم پھٹ گیا تھا اور ساتھ ہی کار بم دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے کے وقت وہاں لوگ عید کے سلسے میں شاپنگ کر رہے تھے اور تحائف کی خریداری کر رہے تھے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔