خطابت کے ایک عہد کا خاتمہ ہوا معروف عالمِ دین اور ذاکر علامہ طالب جوہری صاحب انتقال کر گئے
2444
M.U.H
22/06/2020
انا للہ وانا الیہ راجعون
خطابت کے ایک عہد کا خاتمہ ہوامنفردمفسر,صاحب طرزخطیب,عالم,معلم,عدیم المثال ادیب , ظریف,خوش طبع,نکتہ داں ,بذلہ سنج مقرر,داعی وحدت,نقیب ولایت,صاحب اسلوب شاعر اور بے مثل انسان علامہ طالب جوہری دار فانی سے عالم باقی کی طرف کوچ کر گئے۔اس خسارے کی تلافی ممکن نہیں۔مجلس علماء ہند مولانا مرحوم کے غم میں سوگوار ہے۔
اس افسوسناک اور پرملال سانحہ پر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مراجع کرام اور شیعیانِ حیدر کرار کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اللّٰہ رب کریم اس عالم ربانی کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مقام اعلیٰ علیین عطاء فرمائے، مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل اور آجر جزیل عطاء فرمائے۔ مجلس علماء ہند مولانا مرحوم کے پسماندگان، علماء کرام،طلاب،مدارس اور انکےتمام چاہنے والوں کی خدمت میںتعزیت وتسلیت پیش کرتی ہے۔
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے