برطانیہ میں آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کیلئے مظاہرہ
1333
M.U.H
09/09/2018
مظاہرین نے برطانیہ میں نائیجیریا کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا انہوں نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر زکزاکی کو فوری رہا کرو" ، فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا کوئی جواز نہیں ہے جیسے نعرے درج تھے۔
لندن میں ہونے والے مظاہرے میں نائجیریا کے مسلمانوں کے ہر دلعزیز قائد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ نائجیریا کے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے حالیہ دنوں میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ان لوگوں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف فوج اور سکیورٹی فورسز کی تشدد آمیز اور غیر انسانی رویے کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
نائجیریاکے عوام ایک عرصے سے آیت اللہ زکزاکی کی حالت نازک ہونے کے بعد ان کی حمایت میں مظاہرے کررہے ہیں اور ان کی رہائی کے خواہاں ہیں۔