شیعیت نیوز: لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی جیل بھرو تحریک کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ پانچ ماہ سے پنجاب کے علاقہ لیہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ سگے بھائی نسیم عباس اور شاہین عباس گذشتہ رات اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نسیم عباس کو کراچی جبکہ شاہین عباس کو لاہور سے سادہ لباس اہلکاروں نے 2 جنوری 2017 کو اغوا کیا تھا جو گذشتہ رات اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
ان دونوں بھائیوں کی بوڑھی ماں ہے جو اپنے بچوں کی بازیابی پر خوشی کے آنسو وں پر قابونہیں پا سکیں ، ان لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے جوانوں کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے قائدیں اور پوری ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فو ج کے سربراہ جنر ل باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ مظلومین کی فریاد ی بنے ۔ بازیاب ہونے والے جوانوں کی بوڑھی ماں نے کہا کہ انشاٗ اللہ سارے لاپتہ جوان جلد اپنے گھروالوں کے ہمراہ ہونگے۔
دھیان رہے کہ تمام لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے جیل بھرو تحریک کراچی سے شروع ہوئی ہے جسکے پہلے مرحلے میں علامہ حسن ظفر نقوی نے ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کی تھی اور آج علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی اپنے رفقاٗ کے ہمراہ از خود گرفتار ی دی ہے اور یہ سلسلہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گا۔