افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد پرتکفیری دہشت گردوں کے حملے میں20 افراد شہید اور50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان عبدالباسط مجاہد کے مطابق ایک سلفی خود کش بمبار نے کابل میں مسجد امام زمان (عج) پراس وقت حملہ کیا جب لوگ نمازادا کررہے تھے۔
ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 3 سے 4 تک ہے دہشت گردوں نے تین بچوں کو بھی یرغمال بنا لیا ۔ ترجمان کے مطابق اب تک دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔ تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں20 نماز شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔