سعودی عرب۔ 2جون- سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں سعودی حکومت خوف و ہراس پیدا کرنے کیلئے دھماکے کرا رہی ہے۔
پریس ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں سعودی حکومت خوف و ہراس پیدا کررہی ہے سعودی حکومت نے العوامیہ کے بعد قطیف میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے قطیف میں بم دھماکے میں 2 افراد فاضل آل حماد اورمحمد آل صویمل شہید ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف کی شاہراہ پر بارود سے بھری کار کوڈرون کے ڈریعے دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں یہ دوافراد شہید ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دورتک سنی گئی ۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حکومت شیعہ نشین علاقوں میں خوف و ہراس پیدا کرکے شیعہ مسلمانوں کو کچلنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی فورسز نے 10 مئی 2017 کو شیعہ رہائشی والے علاقے العوامیہ پر حکومت کے خلاف احتجاجی پروگرام بنانے کے بہانے حملہ کیا تھا۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں پر آل سعود کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف آل سعود کی کارروائیوں میں کئی سعودی شہری اور طلباء شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔