نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم الزکزکی کی بیٹی نے کہا ہے کہ جیل میں قید ان کے والد کی جسمانی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما علامہ شیخ ابراہیم الزکزکی کی بیٹی سہیلہ زکزکی نے لبنان کی العہد ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا ہے کہ جیل میں ان کے والد کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ان کی طبیعت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ نائیجیریا کے حکام آیت اللہ شیخ ابراہیم الزکزکی جسمانی حالت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں نائیجیریاکے شہر زاریا میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امام بارگاہ پر حملہ کر کے سیکڑوں عزاداروں کو شہید کردیا تھا جن میں شیخ زکزکی کے تین بیٹے بھی شامل تھے ۔ فوج نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم الزکزکی اور ان کی اہلیہ کو شدیدزخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔
نائیجیریا کی عدالت نے ان کی رہائی کا حکم سنا دیا ہے مگر نائیجیریا کی حکومت اور فوج نے اب تک عدالت کے اس حکم پر عمل نہیں کیا ہے۔