گارڈين کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی نےغدیر فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی درایت اورحمایت کی بدولت زندہ ہے۔
آیت اللہ جنتی نے غدیر فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غدیر انسان کو ظلم اور نا انصافی سے نجات دلانے والا دن ہے اگر ہم نے حضرت علی علیہ السلام کی رسالت اور ذمہ داری پر توجہ نہ کی تو تمام رسالتیں تباہ و برباد ہوجائیں گی ۔ مسئلہ غدیر دین کی تکمیل کا مسئلہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کو آج حضرت علی (ع) کی ضرورت ہے مشرق و مغرب میں دنیا ظلم و ستم سے بھر چکی ہے بشریت ظلم و ستم سے تنگ آچکی ہے یمن میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب امریکہ کی حمایت کے سائے میں یمنی مسلمانوں کو اپنی بہیمانہ اور مجرمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے یمن میں سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں بےگناہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔
آیت اللہ جنتی نے کہا کہ فلسفہ غدیر، دنیا میں عدل و انصاف کا مظہر ہے آج دنیا کو علی (ع) کی ضرورت ہے علی (ع) کے بغیر دنیا ظلم و ستم سے بھر چکی ہے۔ علی (ع) مظلوموں کے حامی ہیں مظلوم چاہیے مسلمان ہو یا غیر مسلمان ہو ہمیں حضرت علی علیہ السلام کو نہج البلاغہ کے ذریعہ پہچاننا چاہیے اور ان کی سیرت پر عمل پیرا رہنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔