بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا اس سے پہلے بحرین کے ایک اسپتال میں آپریشن ہوا جس کے بعد انھیں گھر منتقل کرکے دوبارہ نظر بند کردیاگیاتھا۔
آل خلیفہ کی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت مونسوخ کر کے انھیں جون 2016 میں گھر میں نظر بند کردا اور وہ اس وقت سے لے کر اب تک گھر میں سخت سکیورٹی حصار میں نظر بند ہیں۔
بحرین کے عوام نے 14 فروری 2011 کو آل خلیفہ کے نا مناسب رویے اور ظلم و زیادتی کے خلاف پر امن تحریک شروع کی جو اب تک جاری ہے۔