بحرین کے نامور عالم دین اور انقلابی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم گزشتہ چند دنوں سے کافی علیل ہیں اور کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
آل خیلفہ کی جابر حکومت نے گزشتہ کئی مہینوں سے شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور انہیں کسی قسم کی طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا جس کی وجہ سے ان طبیعت کافی نازک ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم جسمانی طور پر انتہائی نحیف اور کمزور ہو چکے ہیں اور ان کا آدھا وزن کم ہو گیا ہے۔
بحرین کے عالم دین میثم سلمان کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت کافی خراب ہے آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز انہیں علاج معالجے کی اجازت نہیں دے رہے رہیں تاہم متعدد درخواستوں کے بعد پہلی مرتبہ ڈاکٹروں کو گھر پر ہی معاینہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی صورتحال کافی تشویشناک ہے اور پہلی مرتبہ ڈاکٹروں کو انہیں معائنہ کرنے کی اجازت ملی ہے۔ معائنہ کرنے والے ڈاکٹر ابراہیم العرادی کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت خطرناک موڑ پر آچکی ہے ان کا آدھا وزن کم ہو گیا ہے اور اندرونی طور پر خونریزی بھی جاری ہے۔
ڈاکٹر نے مزید کہا: شیخ قاسم کو فوری طور پر ہستپال میں منتقل کیا جائے ان کا فوری آپریشن کیا جائے گا۔