خطہ لداخ خصوصا ضلع کرگل میں قرآنی کلچر کو مزید تقویت دینے کیلئے ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیلی شاخ بسیج روحانیوں کی نگرانی میںچل ر ہے دارالقرآن مکاتب اہم رول ادا کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میںگزشتہ مہینے زیر تعلیم لڑکوں کے مسا بقہ حُسن قرآت کے کامیاب انعقاد کے بعد محسوس کی گئی کہ خواتین طالب علموں کے لئے بھی ضلع میں مسابقہ حُسن قرات کی برگذار کر نے کی ضرورت ہے کیونکہ گزشتہ تین سالوں سے خواتین طالب علموںکو مسابقہ قرآن میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملا ہے جس سے ان کوشکواہ شکایت رہتی ہے اور مکاتب کے انتظامیہ کا بھی اس بارے میں تقاضا بھی رہتی ہے اس لئے بسیج روحانیون نے اپنے ایک حالیہ میٹنگ میں فیصلہ لیا تھاکہ اس مسابقہ قرآن کے لئے تمام ضلع کے دار القرآن مکاتب کو چار زونوں میں تقسیم کیا جائے ۔
جس میں پہلے زون میں علاقہ سورو سے لیکر برسو نالہ سانکو علاقہ تک کو رکھا گیا دوسرے زون میں علاقہ TSG سے لے کر منجی ٹاون برو گونما کرگل کو رکھا گیا تیسرے زون میں علاقہ شیلکچے سے لیکر صوت، پشکم،لوچم، تچہ، ککستے، شرگول واکھا ہ تک رکھا گیا اور چوتھے زون میں علاقہ شکر چکتن کو رکھا گیا ۔
اس ضمن میںپروگرام مرتب کر کے تمام مکاتب کو پروگرام کی کاپی ارسال کی گئی اور ۲۷ فروری ۲۰۱۸سے مسابقہ قرآن کریم برائے خواتین طالب علموںکا آغاز ہو ا جس کے لئے بسیج روحانیوں نے ماہر اساتید کی چار ٹیموں کو تشکیل دی تاکہ مقابلہ ہر زون میں احسن طریقے سے انجام پا یا جائے اور بہترین قاریان کو فائنل مقابلے کے لئے چنا جا سکے۔
مسابقہ قرآن کے ان مقابلوں کو بسیج روحانیوں کی ٹیم یوم خواتین سے پہلے مکمل کریینگے ان مسابقوں میں چنے ہوئے نھنے قاریان بچیوں کو ضلع ہیڈ کوارٹر پر فاینل مقابلے میں حصہ لینا ہو گا اور اس ضلع سطح کے مسابقہ قرآن میںکامیاب ہوئے تین قاریوں کو ۹ مارچ ۲۰۱۸ کو یوم خواتین کے دن انعامات سے نوازا جائے گا۔