نائیجیریا میں عزاداروں پر فوج کا وحشیانہ حملہ، درجنوں افراد شہید یا زخمی
3186
M.U.H
28/10/2018
نائیجیریا کی فوج نے آل سعود کے اشاروں پرایک بار پھر عزاداران امام حسین علیہ السلام پروحشیانہ حملہ کرکے درجنوں افراد کوشہید یا زخمی کردیا ہے۔
نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل دارالحکومت ابوجا کے قریب اربعین حسینی مارچ میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد عزادار شہید و زخمی ہوگئے۔
نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے ترجمان ابراهیم موسی کا کہنا ہے کہ فوح کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر بھی عزاداری کے بڑے بڑے اجتماعات اس سال بھی منعقد کئے گئے تھےاور کئی مقامات پر پولیس نے عزاداروں پر حملے کیے۔