بحرین میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے شیخ عیسی قاسم کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں معروف شیعہ رہنما محمود العالی کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ شیعہ مسلمانوں پر بحرینی حکومت کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، آل خلیفہ بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی شہریت سلب کرکے غیر ملکی افراد کو ملک کی شہریت سے نواز رہی ہے جو بحرینی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔
بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرکے انہیں نظر بند کیا ہوا ہے۔
آل خلیفہ کی حکومت گزشتہ ایک سال سے اب تک آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں، بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔