1081 m.u.h. 30/05/2017
بحرینی علما نے ایک بار پھر آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الدراز کے علاقے میں بحرینی عوام پر فوجی جارحیت میں شہید ہونے والے بحرینیوں کی لاشوں کو ان کے اہل خاندان کے حوالے کرے۔
بحرینی علمائے کرام نے ایک بیان میں مذہب اور مقدس شریعت اسلام پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے من گھڑت اور جھوٹے الزامات و بہتان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ الدراز کے علاقے میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کی جارحیت میں شہید ہونے والے بحرینیوں کو ان کے وصی و اہل خاندان کی اجازت کے بغیر دفن کرنے سے متعلق حکومت کا اقدام شرعی طور پر نادرست اور باطل ہے۔
علمائے بحرین نے شہید ہونے والے بحرینیوں کے جنازوں کو ان کے اہل خاندان کی تحویل میں نہ دیئے جانے کو شرعی، قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے تعبیر کرتے ہوئے اس قسم کے اقدامات کو آل خلیفہ حکومت کی فرقہ وارانہ سازشوں کا آئینہ دار قرار دیا۔
بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ الدراز میں بحرینی شہریوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے جارج فوجی اقدام کے خلاف اور اسی طرح بحرین کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں وسیع پیمانے پر پرامن مظاہرے کئے گئے۔
دوسری جانب بحرین کی جمعیت الوفاق کے نائب سربراہ شیخ حسین الدیہی نے آل خلیفہ حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف بحرینی عوام کی جانب سے جدوجہد جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کی استقامت کو سرکوب نہیں کر سکے گی۔
انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت، غیر اخلاقی و نسل پرستانہ پالیسیاں اختیارکر کے، منجملہ شہید ہونے والے بحرینیوں کو ان کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں دفن کر کے ملک کی ظالم و جابر حکومت کے خلاف بحرینی عوام کی استقامت کو نہیں روک سکے گی۔
شیخ حسین الدیہی نے الدراز کےعلاقے میں حالیہ خونریز حادثے کے بارے میں کہا کہ بحرینی عوام کی استقامت کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کے اقدامات یقینا شکست سے دوچار رہیں گے اور بحرینی عوام کی جاری استقامت و مزاحمت کے نتیجے میں بحرین سے جلد ہی آل خلیفہ حکومت، زوال سے دو چار ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام نے سڑکوں پر نکل کر اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے دینی اقدار سے پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔ شیخ حسین الدیہی نے کہا کہ الدراز کےعلاقے میں بحرینی عوام کے دھرنے کا نتیجہ مستقبل میں برآمد ہو گا۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔