العوامیہ :سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ سے مقامی ذرائع نے ایک اور شیعہ نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بن کرشہید ہونے والا محمد الرحمٰن العوامیہ میں سعودی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے 25 واں شہید ہے ۔ العوامیہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ محمد الرحمٰن آل سعود کے محاصرے سے فرار کرنے کی کوشش کرتے وقت سعودی فوجیوں کی گولی کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔یاد رہے کہ سعودی حکام نے العوامیہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
اب تک العوامیہ کے سینکڑوں باشندے آس پاس کے علاقوں میں پناہ لے چکے ہیں ۔ مشدرقی عربستان کا شیعہ اکثریتی علاقہ تیل کے ذخائر سے مالامال ہے۔ 2011 کے اوائل سے العوامیہ کے مکین آل سعود کے مظالم کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں جنہیں سعودی حکام طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کررہے ہیں۔