بنگلور ۔28 اگست ـ(پریس ریلیز) بنگلور میں 25 سالہ جواںشہید محسن حججی کی عظیم شہادت پر منعقدہ سمینار میں جناب آغا مہدی مہدوی پور نمائندہ آیت اللہ خامنہ ای(ایران) نے شرکت کی اور شہید محسن حججی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ اس جوان کی شہادت نے کربلا کی یاد تازہ کردی اور شہزادہ علی اکبرؑ اور شہزادہ قاسم ؑ کی یاد دلا دی اور کہا کہ یہ انقلاب عاشورہ اور کربلائی انقلاب ہے جب ایران میں محسن حججی کی شہادت کی خبر ملی تو وہاں پر کئی نوجوانوں میں ایک انقلاب پیدا ہو گیا ۔
جناب مہدی پور نے کہا جس رات امام حسینؑ کا سر تن سے جدا کرکے شہید کیا گیا تھا ٹھیک اسی طرح بنی امیہ کے لوگ طالبان ،القاعدہ داعش نے محسن حججی کا سر بے دردی کے ساتھ جدا کر دیا ۔ اپنی تقریر میں موصوف نے کہا کہ ہم فخر کرتے ہیں اس نوجوان شہید محسن حججی پر جس کی خواہش تھی راہ خدا میں قربان ہو جانا۔
انہوں نے کہا محسن حججی کی شہادت پر ان کی زوجہ کو اطلاع دی گئی تو محترمہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے اپنے شوہر پر جس نے شہزادی زینبؐ کی خدمت میں اپنی جان قربان کردی اور بنی امیہ اور طالبان کے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ابھی ایک سال کا ہے جب بڑا ہوگا تب اس کو بھی راہ خدا میں قربان کروںگی ۔
آغامہدی مہدوی پور نے شہید محسن حججی کی شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف باتیں بتاتے ہوئے ایک دردناک واقعہ کی طرف اشارہ کیا جو کربلا میں بعد شہادت شہیدوں کی نعشوں کو گھوڑوں سے پامال کیا گیا تھا اس طرح بنی امیہ کے لوگ داعش نے شہید محسن حججی کی نعش کو موجودہ زمانے کی سواریوں سے پامال کیا ۔ آخر میں حاضر مومنین کا شکریہ اداکیا ۔
سمینار میں بنگلور اور شہر کرناٹک کے محترم علماء کرام اور معززین شہر نے شرکت کی ۔