14اگست کو ماہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہے اور 23 اگست کو عیدالاضحیٰ ہوگی
M.U.H
13/08/2018
لکھنؤ ۱۳ اگست: تحقیق کے باوجودمجلس علماء ہند چاند کمیٹی کے نزدیک ماہ ذی الحجہ کے چاند کی رویت ثابت نہیں ہوسکی ہے اس لئے ۱۴ / اگست بروز منگل کو ماہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی ۔لکھنؤ سے چاند کمیٹی کے ذمہ داران مولانا رضا حسین اور مولانا تسنیم مہدی زید پوری نے عدم رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ۱۲ اگست کو ماہ ذی الحجہ کا چاند ثابت نہ ہونے کی صورت میں اب ۱۴ اگست کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی ۔
مجلس علماء ہند کے مختلف ریاستوں کے نمائندگان نے بھی اپنے معتبر ذرائع سے یہ تصدیق کی ہے کہ ۱۲ / اگست کو ماہ ذی الحجہ کےچاند کی رویت ثابت نہیں ہے ۔مہاراشٹر سے مولانا سید حسنین کراروی صاحب ، مولانا سید حسین مہدی حسینی صاحب،مولانا کرامت حسین جعفری صاحب ۔حیدرآباد سےمولانا تقی آغا صاحب،کلکتہ سے مولانا ڈاکٹر محسن رضا عابدی صاحب ،دہلی سے مولانا محسن تقوی صاحب (امام جمعہ شیعہ جامع مسجد دہلی) ، مولانا جلال حیدر نقوی صاحب ، گجرات سے مولانا تحقیق حسین صاحب ،مولانا محمد رضا غروی صاحب ،بہار سےمولانا شبیب کاظم صاحب ، اترپردیش سے مولانا نعیم عباس صاحب نوگانوی ،مولانا صفدر حسین جونپوری صاحب،مولانا ظفر الحسینی صاحب بنارس، و۔۔۔۔، ان تمام علماء کرام نے یہ تصدیق کی ہے کہ انکی ریاستوں میں چاند کی رویت ثابت نہیں ہوئی ہے لہذا ۱۴ / اگست کو ماہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہے اور عیدالاضحیٰ /۲۳ اگست کو ہوگی۔