شام میں سرگرم تکفیری دہشت گردوں نے القلمون علاقہ میں حزب اللہ لبنان کے سامنے تسلیم ہوتے ہوئے شہید محسن حججی کے پیکر کو حزب اللہ لبنان کی تحویل میں دینے پر اتفاق کیا ہے اور حزب اللہ کے شرائط تسلیم کرتے ہوئے القلمون سے انخلا اور دیر الزور میں منتقل ہونےکی درخواست کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان شہید حججی کے ہمراہ اپنے شہیدوں اور قیدیوں کو اس وقت تحویل میں لے گي جب داعش دہشت گردوں کو لے جانے والی گاڑیاں تدمر پہنچ جائیں گی۔ المیادین کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کی بسیں جرود قارہ علاقہ سے البوکمال علاقہ کی سمت جارہی ہیں ، تکفیری دہشت گردوں کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی موجود ہیں۔
المیادین کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سپاہیوں نے جب حلیمہ قارہ علاقہ کی پہاڑی کی جانب پیشقدمی کی تو داعش دہشت گردوں نے حزب اللہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اس علاقہ سے حزب اللہ کے شرائط تسلیم کرکے دیر الزور جانے کی درخواست کی جسے حزب اللہ نے قبول کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دشمن پر قابو پاکر اسے قتل نہ کرنا حزب اللہ لبنان کی مردانگی کی علامت ہے۔