کراچی کی انچولی امام بارگاہ میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کراچی کی انچولی امام بارگاہ پر شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں متاثرہ خانوادوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور گمشدہ افراد کی رہائی کیلئے بلند شگاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر انسانی حقوق کمیشن کے اسد بٹ, ڈاکٹر ریاض, راشد رضوی, حسن رضا سہیل, رضی حیدر رضوی اور مسنگ پرسنز کے خانوادوں نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ سادات کی وطن پرستی اور پرامن احتجاجوں کو کمزوری سمجھ کر ابتک لاپتہ عزاداروں کو رہا نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے, سندھ حکومت نے اضافی تفتیش کیلئے 3 ماہ کا قانون منظور کرکے ریاستی اداروں کے ذریعےاغواکاری کو فروغ دیا ہے, اگر متاثرہ خاندانوں کو انصاف نہیں ملا اور مسنگ پرسنز بازیاب نہ ہوئے تو ہم جلد اہم شاہراہ پر دھرنے کا اعلان کریں گے۔