لداخ (8 اگست) امام خمینی میموریل ٹرسٹ ہندوستان کا منفرد دینی، سماجی اور فلاحی انقلابی ادارہ ہے جہاں پر باقاعدہ طورپر جمہوری طرز عمل رائج ہے یہی وجہ ہے کہ دستو ر العمل کے تحت معین شدہ عہدوں کے لئے نگران کونسل امید وار معین کرتا ہے اور عوام اپنی قیمتی ووٹ کے ذریعے امیدواروں کو منتخب کرتی ہے ۔سال 2017کے انتخابات مورخہ 30جولائی منعقد ہوئے ۔ جس میں ہزار سے زاید وٹرس نے اپنے حق رائے دھی کا استعمال کیا ۔ 31جولائی کو ووٹوں کی گنتی باقریہ ھیلتھ اینڈ ریسرچ سنٹر میں صبح 10 بجے سے شروع ہوکر شام پانچ بجے اختتام پذیر ہوئی۔ آج ۸ اگست کو مندرجہ ذیل عہدوںکیلئے کامیاب امیداوروں کو مطہری سکول کے خوبصورت احاطہ میں چیرمین نگران کونسل حجۃ الاسلام شیخ محمد محقق نے ایس ایس پی کرگل رگیلپو صاحب ،ایگزیکٹو کونسلر حاجی امیر صاحب ،سابقہ چیرمین ikmtشیخ لطفی، MLAکرگل الحاج کربلائی اور نگران کونسل کے ممبران کے علاوہ ٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات اور الیکشن آفیسر کی موجودگی میں عہدے اور راز داری کا حلف دلایا ۔
حلف برداری کے پروگرام کا آغا حجۃ الاسلام شیخ رضا عابدی نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ اس کے بعد ممبروں کو راز داری کا حلف دلانے کا آغاز ہو اجس میں سب سے پہلے چیرمین کے عہدے کیلئے شیخ صادق رجائی نے حلف لیا اس کےبعد شیخ بشیر شاکر نے وایس چیر مین امور مذہبی کے بطور حلف لیا ۔ وائس چیرمین امور سیاسی کیلئے مولانا غلام عباس کراری نے حلف لیا علاوہ از این حاجی محمد حسین پشکم جنرل سکریٹری ، حاجی حسن لال جوائنٹ سکریٹری ، اخون حنیفہ چیف آرگنائزر اور حاجی محمد صادق مقدم نے کیشر کے عہدے کیلئے حلف لیا اس موقع پر الحاج اصغر کربلائی نے ٹرسٹ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوے نئے ایگزیکیٹو کو مبارک باد دی اور تن ومن سے ادارے میں محنت کرنے کی امید اور خواہش کےساتھ ہی سابقہ چیر مین حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین لطفی کو نگران کونسل کا ممبر اور نئے ایگزیکٹو باڈی کے لئے بطور ایڈ وایزر اعلان کیا ۔
اس کے بعد سابقہ چیر مین حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین لطفی نے گزشتہ تین سال کی مدت کار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اس ادارے میں خدمت کا موقع میسر ہوا اور آیندہ بھی حتی المکان تعاون و خدمت کرنےکے لئے آ مدہ گی کا اظہار بھی کیا انہوں نے سابقہ مجلس عاملہ کو بہترین رفقاء سے تعبیر کرتے ہوئے انہیں بھر پور تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر موصوف نے علماء کرام مومنین ابالخصوص ادارے کے مسئو لین سے گزشتہ مدت میں سرزد ہوئی کوتاہیوں پر معذرت خواہی بھی کیں ۔ نو منتخب شدہ چیرمین شیخ محمد صادق رجائی نے اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ عہدے پر رہنا آسان ہے مگر ذمہ داری بڑی سنگین ہو تی ہے عوام نے ناچییز اور میری ٹیم پر اعتماد کر کے ان عہدوں کے لئے ہم سب کو ووٹ کیا ہے تو میں عوام اور سابقہ مجلس عاملہ سے تعاون کا طلبگار ہوں انشاء اللہ ہم سب مل کر ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے مشن کی آبیاری کرسکتے ہیں انہوں نے سابقہ چیر مین حجۃ الاسلام شیخ لطفی کے مدت کار کی بھی تعریف کی اس موقع پر انہوں نے مرحوم شیخ ذاکری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج ذاکری صاحب ہوتے تو ان کے ذریعہ شروع کئے گئے اس ادارے کی کامیابیوں کو مشاہدہ فرما کر مرحوم بڑے خوش ہوتے ۔مگر آج ہم ان کی قوم ملت کے حولے سے دیکھ رہے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرکے ان کی مطہر روح کو شادنان کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مرحوم شیخ ذاکری کی قربانیوں کو یاد کرنے کی ضرورت ہے اور اس معاشرے کی بھلائی ،مذہبی خدمات کے ذریعہ کرگلی قوم کو آگے لانے کی کوشش کرنی ہے ۔
اس موقع پر چیر مین نگران کونسل حجۃالاسلام شیخ محمد محقق نے سابقہ مجلس عاملہ کے ممبرز کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ نو منتخب مجلس عاملہ کو اس بات کی تاکید کی کہ ہمیں اپنے تمام ذاتی اور منفی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ادارے اور قوم کی خدمت گزاری کو اپنا شعار بنائیں جس کے لئے آپ ممبرز کو ہماری طرف سے ہر ممکن تعاون بلا فاصلہ میسر رہے گا۔ اس کے علاوہ موصوف نے الیکشن سے متعلق کام انجام دینے ولاے تمام کارکنان جن میں پریذایڈنگ ،آفسر ز ،پولنگ آفسرز،ریڑننگ بآفسرز شامل ہیں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے دن رات محنت کر کے الیکشن پروسیس کو کامیاب کیا ۔
آخر میں محمد عیسی ٰ باغ خمینی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے دوران انتخابات تعاون دینے اور حلف برداری کے پروگرام کی برگزاری میں تعاون پیش کرنے پر ڈی سی کرگل۔ایس پی کرگل ایگزیکٹو آفسر مینسپل کمیٹی ،اسسٹینٹ ڈائرکٹر، انفارمیشن آفسر،اور بسیج امام ۔علماء کرام اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔یاد رہے اس پروگرام کی نظامت جناب محمد عیسیٰ باغ خمینی چیف ایڈیٹر وایس آف لداخ کر رہے تھے ۔