استاذ الاساتذہ مولانا ابن علی صاحب کے دست مبارک سے اسلام فہمی کے دہلی دفتر کے ایک حصہ کا افتتاح ہوا۔ استاذ الاساتذہ نے جلد ہی دینی حوزہ کے آغاز کا بھی اعلان کیا. اور ہفتہ وحدت کے موقع پر شیعہ سنی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ نے مختلف آیات، احادیث اور مثالوں کے ذریعہ اتحاد کو مسلمانوں کے مسائل کا حل قرار دیا. آپ نے حالات حاضرہ کے تناظر میں علما و مراجع شیعہ کو اتحاد کا علمبردار قرار دیا۔ آیت اللہ سیستانی کی مثال دیکر آپ نے کہا کہ آپ کے ایک اشارہ پر عراق کے شیعہ سنی نے ملکر داعش جیسے عفریت کا سر کچل دیا۔
پروگرام میں جناب مولانا محمد باقر رضا صاحب نے اسلام فہمی کی گذشتہ گیارہ سال کی کارکردگی پر مختصر روشنی ڈالی۔ تین جامع و مرجع سائٹیں ، کتابوں کی اشاعت ، قرآنی سی ڈی اور دیگر خدمات اس کے ذیل میں آتے ہیں. خاص طور سے قرآنی ترجمہ و مفاہیم کتاب جو کہ متعدد اداروں منجملہ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ہندوستانی شعبہ میں نصاب تعلیم قرار دی جاچکی ہے۔
انشاءاللہ مناسب موقع پر ان سب خدمات کی رونمائی ہوگی اور بعض کی ماضی میں ہوچکی ہے. قلت وقت کے سبب مولانا نے مزید تفصیل کو کسی اور موقع کے لئے چھوڑتے ہوئے اپنے بیان کا اختتام کیا۔
پروگرام میں مولانا ذیشان حیدر صاحب نے حدیث کساء کی تلاوت اور احمد مرتضی قمی صاحب نے تلاوت کلام الہی سے پروگرام کا آغاز کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مقامی مومنین پروگرام میں حاضر تھے۔