قم: گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی موسسہ منتظرین امام زمانہ عج کی جانب سے امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم شھادت پہ آپ کے فرزند امامزادہ موسی مبرقع علیہ السلام کے حرم میں مجلس عزا منعقد ھوئی, جسمیں مولانا فیروز عباس خان اور مولانا عابد رضا نوشاد صاحب نے بارگاہ امام میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا, بعدہ معروف و نامور خطیب حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید ضیغم الرضوی صاحب قبلہ نے مجلس عزا خطاب فرمائی, مولانا نے امام عالیمقام کی حیات طیبہ اور سیرت کے مختلف گوشوں کو بیان فرمایا, آخر میں مولانا محمدکاظم رضوی نے نوحہ خوانی فرمائی۔
اس مجلس میں قم مقدس میں موجود ھندوستان و پاکستان کے علماء و طلاب و زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔