حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کیم ذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہابی دہشت گرد بے گناہ اور عام افراد کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں جو ان کی بزدلی اور بربریت کا مظہر ہے۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور اس کے بعض عرب اتحادی ممالک کی سرپرستی اور مالی امداد حاصل ہے اور وہابی دہشت گرد امریکی اشاروں پر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔