قم3اگست: جہان اسلام کو ہمیشہ سے ہی سب سے بڑا خطرہ نفاق و منافقین سے رہا ہے رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :
إِنِّي لَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي مُؤْمِناً وَ لَا مُشْرِكاً أَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَمْنَعُهُ اللَّهُ بِإِيمَانِهِ وَ أَمَّا الْمُشْرِكُ فَيَقْمَعُهُ اللَّهُ بِشِرْكِهِ وَ لَكِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ كُلَّ مُنَافِقِ الْجَنَانِ عَالِمِ اللِّسَانِ يَقُولُ مَا تَعْرِفُونَ وَ يَفْعَلُ مَا تُنْكِرُونَ
میں اپنی امت کے لیے نہ مومن سے ڈرتا ہوں اور نہ ہی مشرک سے ڈرتا ہوں کیونکہ خدا مومن کو اسکے ایمان کی وجہ سے روکتا ہے اور مشرک کو اسکے کفر اور شرک کی بنیاد پر نابود کرتا ہے لیکن میں تم لوگوں کے لیے ان افراد سے ڈرتا ہوں جنکے دل میں نفاق ہے اور زبان سے عالم ہیں ایسی باتیں کہتے ہیں جو تمہیں پسند آتی ہیں مگر ایسے افعال انجام دےتے ہیں جو ناگوار اور ناپسند ہوتے ہیں ۔
بیشک شبیب رضوی اور اس جیسے سارے افراد اس حدیث مبارکہ کے تیسرے جز کے زمرے میں آتے ہیں جو زبان سے خود کو شیعہ اہلبیت منتظر امام زمان(عج)اور نہ جانے جانے کیا کیا کہتے ہیں مگر جب افعال اور پس پردہ ان کی کارکردگیاں نظر آتی ہیں تو یہ افراد مکتب اہلبیت اور اسلام ناب محمدی کے لیے سب سے بڑا خطرہ نظر آتے ہیں ۔ کلیم الٰہی حضرت موسیٰ علیہ السلام، رہبر انقلاب حضرت امام خامنہ ای ،مرد مجاہد دبیر حزب اللہ جناب حسن نصر اللہ کی کی توہین کسی محب اہلبیت کی زبان سے جاری نہیں ہو سکتی ہے یقیناً اس زبان کے پیچھے اسلام دشمن طاقتوں کا وہ سرمایہ ہے جو اپنے ایجنٹوں سے اس قسم کی زہر افشانیاں مومنین کے درمیان کراتا رہتا ہے جس سے قوم تشیع اپنے علما اپنے رہبر اور اپنے قائدین سے دور ہو کر ان نام نہاد پڑھے لکھے کمیونل لوگوں کے اشارے پر چلے ۔
ہم اراکین مجمع علما و طلاب ہند ، شبیب رضوی اور ایسوسی ایشن آف امام مھدی(عج) کی جنکی کلاسوں میں یہ زہر افشانیاں ہوتی رہتی ہیں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اور اپنی قوم سے اس بات کی اپیل کرتے ہیں کہ اپنی دینی ذمہ داریوں کا احساسں کرتے ہوئے اس قسم کے افراد اور ایسی تنظیموں کا بایکاٹ کریں ۔