M.U.H 20/06/2018
لکھنؤ ۲۰ جون: انہدام جنت البقیع کے خلاف اور مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کے لئے ہر سال کی طرح امسال بھی مجلس علماء ہند کی طرف سے مولانا سید کلب جواد نقوی کی قیادت میں۲۲ جون کو نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔نماز جمعہ کے بعد یہ احتجاجی جلوس آصفی مسجد سے نکل کر بڑے امام باڑے کے صدر دروازہ تک جائے گا جہاں علمائے کرام مظاہرین کو خطاب کریں گے ۔مظاہرہ کے بعدمزارات مقدسہ کی تعمیر نو اور جنت البقیع کی مسماری کے خلاف حکومت ہند اور اقوام متحدہ کو میمورنڈم ارسال کیا جائے گا۔مجلس علماء ہند تمام ائمہ جمعہ و جماعت ،علماء کرام اورمؤمنین سے اپیل کرتی ہے کہ ۲۲ جون تا ۲۴ جون انہدام جنت البقیع کے خلاف اور مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کے لئے بڑے پیمانہ پر احتجاجی پروگرام منعقد کریں ۔امام باڑوں میں مجالس کا انعقاد کریں اور دستخطی مہم چلائیں ۔
مجلس علماء ہند اس سال بھی تین روز تک ملک گیر سطح پر دستخطی مہم چلارہی ہےجس میں لاکھوں دستخطوں کو محفوظ کرکےحکومت ہند اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو مطالباتی میمورنڈم کے ساتھ ارسال کیاجائے گا۔تمام ائمہ جمعہ و جماعت و مومنین سے گزارش ہے کہ دستخط شدہ کپڑے کو دفتر مجلس علماء ہند دہلی یا لکھنؤ کو ارسال کیا جائےتاکہ ان دستخطوں کو حکومت ہند اور اقوام متحدہ کو بھیجا جاسکے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔