پوری دنیا کے ساتھ جموں کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں بھی دختر امام موسیٰ کاظم، خواہر امام علی رضاٰ کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ قم کی روز وفات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع صدر مقام کے کلچرل اکیڈمی حال میں دار القرآن زینیہ شعبہ خواتین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ایک مجلس منعقد کی گئی۔ جس میں ضلع کے مختلف قریہ سے شدید سردی کے باوجود سینکڑوں خواتین و طالبات نے شرکت کی۔ مجلس کاآغاز حاجیہ فاطمہ نے زیارت حضرت معصومہ قم سے شروع کی اس کے بعد مرثیہ خوانی ہوئی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے اس موقہ پر حاجیہ زہرا مہدی نے کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ قم کی سوانح حیات پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور اس حوالے سے خواتین کی معاشرے کی تعیں اپنی زمداریوں سے روشناس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت معصومہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ کہ ایک خاتون کس طرح اپنے معاشرے اور اس کے لئے خدمات انجام دے سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور سیرت اہلبیت ہی ایک ایسی راہ ہے کہ جس پر چل کر انسان بقائے انسانیت کا ضامن بن سکتا ہے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنی اولاد کی اس طرح نشو نماء کریں کہ جن سے مستقبل میں اسلام ، ایمان اور ایک حقیقی اسلامی معاشرہ تعمیر ہو سکے۔ جسکی مثال شہید پرور قوم اسلامی جمہوریہ ایران نے حضرت معصومہ کی سیرت پر چل کر دنیائے انسایت کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔
ان کے بعد طالبات دارالقرآن نے نوحہ خوانی کی اور آخر میں حاجیہ طاہرہ ذاکری نے دعایہ کلمات کے ساتھ مجلس کا اختتام کیا۔