نائجیریا میں ہزاروں افراد نے شیخ زکزاکی کی حمایت اور نائجیریا کی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نائجیریا کے شہر کیڈونا میں ہزاروں افراد نے شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ ادھر نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ حکومت انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کررہی ہے۔
شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی حکومت انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جانے اور اسپتال منتقل کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہی ہے اور حکومت خود بھی انھیں طبی امداد فراہم نہیں کررہی ہے۔