تہران - ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے موصل کی آزادی پر عراقک قوم، مذہبی رہنماوں اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فتح کا اصل پیغام یہی کہ اگر کوئی مظلوم قوم ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو تو یقینا اللہ ان کی مدد کرتا ہے۔ یہ بات آیت اللہ 'محمد علی موحدی کرمانی نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عراق میں داعش کی ناپاک جڑ کا خاتمہ کردیا گیا یہاں تک کہ ایران کی وفاقی پولیس کے مطابق موصل آپریشن کے دوران داعش کے ہزاروں تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا و درجنوں خودکش کاروں کو بھی ناکارہ بنادیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ موصل کو آزاد کرانے کے دوران 86 ممالک سے تعلق رکھنے والے 130 کمانڈروں سمیت داعش کے 28 ہزار دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں سے 225 نفر لاجسٹک اور جنگی آلات پر کمانڈ کرتھے تھے۔ تہران کے امام جمعہ نے قومی یوم عفت اور حجاب کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ حجاب ایک اہم مسئلہ ہے جس کا تعلق نہ صرف دین بلکہ ملکی سیاسی اور خودمختاری سے ہے۔ انہوں نے ایرانی پولیس سے مطالبہ کیا کے قانون کے مطابق ملک میں بے حجابی کو مسئلے سے نمٹ لے۔