انقلاب اسلامی کی ۳۹ ویںسالگرہ کے موقعہ پر ضلع کرگل میں ۱۱ فروری ۲۰۱۸ کو مختلف جگہوں پر محافل جشن اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی جلوس ضلع ھیڈ کوارٹر کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بینر تلے بر آمد ہوئی جس میں قرب و جوار کے مختلف دیہات سے مومنین شدید سردی اور منفی درجہ حرارت کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شہر کرگل کے حسینی پارک میں جمع ہوئے، لوگ اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڑز اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسلامی انقلاب اور رھبر انقلاب اسلامی کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ حسینی پارک میں نماز ظہرین با جماعت چیر مین نگراں کونسل حجتہ السلام شیخ محمدمحقق کی امامت میں ادا کرنے کے بعد ایک عظیم و الشان جلوس کی صورت بسیج روحانیوں کے اراکین و علماء موسسہ کے معیت میں بر آمد ہوا اور شہر کے بازاروں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد سے واپس حسینی پارک پہنچے۔
زینبیہ ویمین ولفیر سوسائٹی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کی جلوس بھی نکالی گئی۔ دونوں جلوسوں میں لوگ جمہوری اسلامی کے جھنڈے، امام خمینی اور رھبر معظم کے فوٹو، پلے کارڑز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس دوران رھبر انقلاب زندہ باد، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے اور ولایت فقیہ کے حق میں اور حکومت اسلامی کے حمایت میں پر جوش نعرہ لگا رہے تھے۔ حسینی پارک میں جشن پیروزی کے محفل کا آغاز دارالقرآن المنتظرشقتھنگ ٹمبس کے طالب علم نو نو ن اکبر علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جسکے بعد دار القرآن امام حسین تھرمسہ کے طلبا نے اسلامی ترانہ پیش کیا۔ اس موقع پر اپنے تقریر میں مولانا غلام عباس کراری نے بتایا کہ حضرت امام خمینی کے با بصیرت قیادت میں ملت غیور شہید پرور ایرانی قوم نے جو اسلامی انقلاب آج سے ۳۹ سال پہلے برپا کیا وہ نہ صرف ملک ایران کیلئے مخصوص تھا بلکہ جیسا کہ امام خمینی نے اپنے خطبات میں بار بار فرمایا ہے کہ یہ انقلاب دنیا کے کچلے ہوئے مستظعفین کی استکبار کے خلاف انقلاب ہے۔ اسلامی انقلاب جو آج کے روز ۲۵۰ سو سالہ شاہی حکومت کو سر گوں کر کے ایرانی عوام نے برپا کیا اس روز کو امام خمینی نے یوم اللہ قرار دیا۔ دنیا کے مسلمان خصوصا مستظعفین جہاں اس دن کو نہیں بھول سکتے ہیں۔ اپنے خطبے میں صدر مجلس حجتہ السلام شیخ محمد صادق رجائی چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے اسلامی جمہوریہ اور نظام ولایت فقیہ کے خلاف دشمن اسلام امریکہ اسرائل اور ان کے کارندوں نے روزاول سے ہی اس اسلامی انقلاب کے نور کو بھجانے کہ ہر ممکن کوشش کیں اور ہر محاز پر ان کومنہ کی کھانی پڑی۔انہوں نے بتایا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ، اقتصادی پابندیاں،القاعدہ اور داعش کے ذریعہ اس انقلاب کو دبانے کی تمام تر کاوشوں کی ناکامی کے بعد اب عالمی استکبار نے اپنے زرایعہ ابلاغ، سوشل میڈیا، چیلے چمچوں کے ذریعہ ایک اور خطرناک جنگ شروع کر رکھی ہے جس کو نرم جنگ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر نوجوانوں کو اس بین الا اقوامی سازش سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی جس کے زریعے انقلاب اسلامی اور نظام ولایت کے خلاف منفی پرو پگنڈے کو زرایع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے توسط سے جوانوں کی زہنوں کو اس انقلاب کے حصولیابیوں سے دور ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سوشل میڈیا کے زریعے ہمارے کرگل میں اداروں خصوصا امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے خلاف بھی زہر افشانیاں کی جارہی ہے۔ انہوں نے انقلاب دوست نوجوانوں کو ایسے باتوں پرضرورت سے زیادہ رد عمل ظاہر کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی۔ موصوف نے اپنے تقریر میں معاشرے میں پنب رہے رشوت خوری، کنبہ پروری کے ناسور کا زکر کرتے ہوئے اربا ب ااختیار ضلع انتظامیہ کو بے عملی ہونے پر حدف تنقید بنایااور کہا کہ لہو لعب کے بجائے عوامی فلاحی کاموں پر دھیان دیں۔ انہوں نے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بانی مرحوم شیخ محمد حسین زاکری کے دور اندیشی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ آجIKMT کے تما م زیلی شاخیں اپنے اپنے میدان میں عوام کی بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقعہ پر بسیج روحانیوں کی طرف سے ضلع سطح پر چلائے گئے قرآنی مسابقہ میں جیتنے والوں کیلئے بسیج روحانیوں کی طرف سے تقسیم انعامات نگراں کونسل کے چیرمین شیخ محقق کے ہاتھوں انجام پایا جسمیں اول اکبر علی دارالقرآن المنتظر شقتھنگ دوم عرفان علی دار القرآن امام حسین منجی گنڈ سوم عارف حسین دار القرآن شہید رجائی شیلکچے نے حاصل کیں۔ حسب دستور جلسے کا اختتام دعائے امام زمان اور دعائے انقلاب و اجتماعی نعرے کے ساتھ ہوا۔ اس پررونق محفل کی نظامت IKMT کے وائس چیر مین حجتہ السلام شیخ بشیر احمد شاکر نے اپنے منفرد اور موثر انداز میں انجام دی۔ موصوف نے آخر میں تمام علماء، سادات، مختلف علاقوں سے آئے ہوئے خواتین و حضرات کا انکی بھر پور شرکت کیلئے ادارہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ضلع انتظامیہ، ہل کونسل، ڈی سی ، ایس پی کرگل اور محکمہ پولیس، میونسپلٹی کرگل،انفارمیشن،یوتھ سروسز، پی ایچ ای،کے ساتھ ساتھ بسیج امام کے اراکین اور رضاکار جوانوں و زینبیہ کے اراکین و رضاکاروں کا پروگرام میں مدد کیلئے شکریہ ادا کیا۔آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم اور ڈونالڈٹرم و نیتن یاہو کے پتلے جن کو راہ پیمائی کے دوران کرگل بازار کے سڑ کوں پر گھسیٹتے ہوئے لایا گیا تھا ان کو عوام نے نعروں کے بیچ نذر آتش کیا۔