عراقی فورسز نے عراق کے صوبہ دیالی میں عزاداری میں مشغول انجمنوں پر دہشت گردوں کے حملے کے منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے۔
عراقی فورس کے رضاکار دستے حشد الشعبی نے صوبہ دیالی میں عاشورا ایک کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گردوں کے عزاداروں پر حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی کی بریگیڈ 24 نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے حسینی عزاداروں پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ، اس کارروائی کے دوران آٹھ دستی بم بھی برآمد کئے گئے۔