پوری دنیا میں ’’یوم اطفال‘‘ کا انعقاد کیا جاتا ہے ، اور اس کے لئے دنیا بھر کی عالمی فلاحی تنظیمیں کام کرتی ہیں۔ تاکہ انسانیت کے روشن مستقبل کے لئے ایک اچھی نسل کی پرورش کی جاسکی ۔چونکہ دنیا کی ہر قوم و مذہب اور معاشرے کے بہتر مستقبل کا براہ راست تعلق آنے والی نسل پر ہی منحصر ہوتا ہے۔ اس کے پیش نظر پوری دنیا میں اس طرح کی بیداری مہمات کے لئے منصوبہ طریقے سے کام کیا جاتا ہے۔
لیکن اس تناظر میں اگر تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو پورے انسانی معاشرے میں کربلا کی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والی عظیم شخصیت کا نام جناب علی اصغر ہیں ۔ یہ امام حسین علیہ السلام کے سب سے چھوٹے فرزند تھے ، جن کی عمر کربلا میں صرف چھ مہینے کی تھی۔ لیکن اس بچے کی قربانی نےپوری انسانیت کے ضمیر کو بیدار کردیا۔جناب علی اصغر کی یہ قربانی پوری دنیا کے بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے ایک زندہ علامت ہے۔
لہذا جناب علی اصغر علیہ السلام کی یاد منانے کے لئے ۱۹؍ ستمبر ۸؍ محرم الحرام دوپہر۳؍بجے غفرانمآب میں ’’یوم علی ا صغر ‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہوکر جناب علی اصغر علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ اورشہر کی معروف ذاکرہ خواہر فاطمہ جواد صاحبہ مجلس کو خطاب کریں گی۔لہذا تمام مستورات سے درخواست ہے کہ اس مجلس میں اپنے بچوں کے ساتھ شرکت فرمائیں، اور خاص طور سے اس مجلس میں علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں چھ مہہینے کے بچوں کے لئے تبرک کے طور پر خاص لباس تقسیم کئے جائیں گے۔