پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک اورشیعہ کو شہید کردیا۔
کوئٹہ کے امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے شیعوںکی جاری ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نہ فقط شیعوں کی جاری ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں ناکام رہی ہے بلکہ شیعہ مسنگ پرسن کی بازیابی کے مسئلے پر بھی لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔
علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے شیعہ مسنگ پرسن کی بازیابی کے لئے جیل بھرو تحریک شروع ہوئی ہے اور مولانا حسن ظفرنقوی نے کراچی کے بغدادی تھانے میں بھوک ہڑتال شروع کی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔
واضح رہے کہ کل کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے قریب منیر احمد جان روڈ پر تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ نصیر احمد ولد جمال الدین کو شہید کردیا۔ کوئٹہ میں گزشتہ ادوار میں دہشتگردانہ حملوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی اور گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے علاقے کانسی روڈ پر 5 شیعہ مسلمانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔