منامہ: بحرین میں شیعہ مسلمانوں کیخلاف جاری مظالم میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حال ہی میں بحرینی حکام نے وجہ ظاہر نہ کرتے ہوئے شیعہ عالم دین شیخ عبدالنبی النشابہ کو تفتیش کیلئے طلب کرلیا ہے۔بحرینی ذرائع کے مطابق شیخ عبدالنبی کو بحرینی حکام نے ایک بار پہلے بھی 27اپریل کو بلاوجہ تفتیش کیلئے بلایا تھا اور5گھنٹوں کی تفتیش کے بعد رہا کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ بحرین میں حکام اکثر شیعہ علماء دین ،انسانی حقوق کے کارکنوں اور شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں کو بنا وجہ بتائے تفتیش کیلئے طلب کرتے ہیں اور بیشتر تفتیش کیلئے آئے ہوئے افراد کو بلاوجہ جیل میں قید کردیتے ہیں۔