نوگانواں سادات 28 جولائی:(پریس ریلیز) موسسہ فضائل کی جانب سے منعقد ہونے والا امام رضا فیسٹیول جامعہ باب العلم نوگانواں میں اختتام پذیر ہوا اس فیسٹیول میں جوانوں کے درمیان مختلف علمی و ہنری مقابلہ منعقد ہوئے جن میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے طلاب کو نفیس انعامات سے نوازا گیا اس سلسلہ میں پہلا پروگرام جشن حضرت معصومہ ؑکے عنوان سے فاطمہ انٹر کالج میں منعقد ہوا جس کی صدارت الحاجیہ نجم السحر پرنسپل فاطمہ انٹر کالج نے کی پروگرام میں علمی و ادبی شخصیات کو مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دی گئی تھی جنہوں نے طلاب کو حصول علم میں کوشش و محنت کی دعوت دی اور کہا ترقی کا واحد راستہ علم ہے اس موقع پر جناب خورشید زیدی پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج امروہہ اور پروفیسر شبانہ زیدی صاحبہ نے بھی اپنے مفید مقالات کو پیش کرتے ہوئے حضرت معصومہ قم کی فضیلت پر گفتگو کی ۔اس پروگرام میں جناب خطیب عابدی صاحب جناب سید حیدر صاحب کے علاوہ وکیل سید تقی امام صاحب بھی موجود تھےپروگرام میں موسسہ فضائل کے مدیر نے بھی حضرت فاطمہ معصومہ ؑ کے فضاٗئل بیان فرمائے آخر میں جناب ساجد مرزا صاحب کنوینر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر ہے کہ کتابخوانی مقابلہ کی ممتازطالبات میںہندو خواہران بھی شامل تھیں نیز پینٹنگ کے مقابلہ میں دوسرا مقام حا صل کرنے والی خواہر اہل سنت تھیں۔
اختتامیہ جشنوارہ امام رضا ؑپر خصوصی رپورٹ
موسسہ فضائل کی جانب سے منعقد ہونے والا امام رضا فیسٹیول جامعہ باب العلم نوگانواں میں اختتام پذیر ہوا اس فیسٹیول میں جوانوں کے درمیان مختلف علمی و ہنری مقابلہ منعقد ہوئے جن میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے طلاب کو نفیس انعامات سے نوازا گیا ۔اس سلسلہ کا آخری پروگرام مولانا سید اقبال حیدر صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ۔تلاوت مولانا سید نوراللہ عابدی نےکی ۔اس کے بعد طلاب جامعہ باب العلم نے نشید معصومین ؑ کی قرائت فرمائی، اس کے بعد موسسہ فضائل کے سرپرست مولانا سید مسرور عباس عابدی صاحب امام جمعہ نوگانواں سادات نے خصوصی مہمان حاج آقائ محمد رضا صالح (نمایندگی جامعۃ المصطفی دہلی) کی شال پوشی و گل پوشی کی۔ پہلا خطاب مولانا ڈاکٹر سید حسن اختر عابدی نے کیا جس میں انہوں نے حدیث معصومؑ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا خداکا حرم مکہ ہے رسول کا حرم مدینہ ہے اور اہل بیت ؑ کا حرم قم ہے۔ان کے بعدشعرائے کرام نے منقبتی کلام پیش کئے۔ مولانا گلزارچھولسی ، جناب گوہر نوگانوی جناب راقم نوگانوی جناب جاوید ضیاء نوگانوی جناب تقی نوگانوی نے بہترین کلام پیش کئے ۔ان کے بعد مولانا سید نعیم عباس عابدی نے اپنی تقریر میں سیمینار اور علمی نشستوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا ابھی ہمارے معاشرے میں اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت کو سمجھانہیں گیا ہے جبکہ محافل اور جشن سے بھی زیادہ یہ سیمینار مفید ہیں،پروگرام کے مہمان خصوصی آقائ محمد رضا صالح نے اپنے بیان میں احادیث معصومین علیہم السلام کی اہمیت بیان فرمائی انہوں نے کہا ہمیں امام کی احادیث کو خود بھی سمجھنا اور یاد کرنا چاہئے اور دوسروں تک بھی پہونچانا چاہئے۔ پروگرام کے اس حصہ میں مولانا علی رضا زیدی اور مولانا دبیر حسنین نے مہمانان خصوصی مولانا سید قمرحسنین سرپرست جامعۃ الفاطمہ دہلی، مولانا علی عباس حمیدی صاحب ،غازی آبادمولانا سید قمر غازی زیدی صاحب ،حوزہ علمیہ مظفرنگر مولانا سید شہوار حسین نقوی ،سید المدارس امروہہ مولانا عابد رضا صاحب باسٹہ مولانا اعجاز زیدی پھندیڑی کی خدمت میں یادگاری طغرے پیش کئے ۔پروگرام میںمولانا نعیم عباس صاحب کو خادم امام رضا ؑ ایوارڈ دیا گیانیز مقابلوں کے ممتاز طلاب کو نفیس انعامات سے نوازا گیا ۔مدیر موسسہ فضائل نے پروگرام کی رپورٹ پیش کی اس موقع پر ہندی زبان میں مجلہ شاہ خراسان کا بھی رسم اجراءمہمان خصوصی جناب آقائی صالح کے ہاتھوں سے ہوا اور پروگرام کے آخر میںصلوات خاصہ امام رضا ؑ رھبر مظفر نگری نے پڑھی اور علم مبارک کی زیارت کرائی گئی۔