بحرین کے علاقے الدراز سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ کئی مہینوں سے شیخ عیسی قاسم کے گھر کو حکومتی کارندوں کی جانب سے محاصرے میں رکھے رہنے کی وجہ سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم جسمانی طور پر انتہائی نحیف اور کمزور ہو چکے ہیں اور ان کا آدھا وزن کم ہو گیا ہے جبکہ انہیں اندرونی خونریزی بھی جاری ہے تاہم حکومت نے کسی ڈاکٹر کو ان کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ کے گھر کو گھیرے میں لینے والے حکومتی کارندوں نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ وہ کسی ڈاکٹر کو اپنا معائنہ کروا سکتے جس کی وجہ سے ان کی جسمانی حالت بہت غیر ہو چکی ہے۔
بحرین کے عالم دین میثم سلمان نے بتایا: اس کے بعد کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت بہت خراب ہو گئی متعدد درخواستوں کے بعد پہلی مرتبہ ڈاکٹروں کو گھر پر انہیں معاینہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی عام صورتحال بہت تشویشناک ہے اور پہلی مرتبہ ڈاکٹروں کو انہیں معائنہ کرنے کی اجازت ملی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی یہ صورتحال صرف انہیں محاصرے میں رکھنے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔
بحرین کے اخبار ’’مرات‘‘ نے بھی شیخ عیسی قاسم کی طبیعت خراب ہونے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کا بیماری کی حالت میں آدھے سے زیادہ وزن کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے آپ کی طبیعت خطرناک موڑ پر آ چکی ہے۔
اس اخبار نے مزید لکھا: ڈاکٹروں نے شیخ عیسی قاسم کے گھر پر سکیورٹی دستوں کی نگرانی میں معائنہ کیا ہے۔
معائنہ کرنے والے ڈاکٹر ابراہیم العرادی نے بتایا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت خطرناک موڑ پر آچکی ہے ان کا آدھا وزن کم ہو گیا ہے اور اندرونی طور پر خونریزی بھی جاری ہے۔
ڈاکٹر نے مزید کہا: شیخ قاسم کو فوری طور پر ہستپال میں منتقل کیا جائے ان کا فوری آپریشن کیا جائے گا۔
ڈاکٹر العرادی نے بحرین کے بادشاہ آل خلیفہ کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی
اس تشویشناک صورتحال کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔