تہران - مزاحمتی فرنٹ فورسز کے مصدقہ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایران کے عسکری مشیر 'محسن حُججی' کے جسد خاکی کو شامی شہر تدمر میں تحویل میں لیا گیا ہے.
شام میں ایران کے عسکری مشیر 'شہید حُججی' کے جسد خاکی کو تحویل میں لیا گیا
ذرائع کے مطابق شہید حججی کے جسد خاکی کو پہلے دمشق لایا جائے گا جس کے بعد اسے ایران منتقل کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ لبنان اور شام کی سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ہونے والے معاہدے کے تحت دہشتگرد تنظیم داعش نے ایک ایرانی شہید (محسن حججی)، حزب اللہ کے دو شہیدوں کے جسد خاکی اور قیدی کو واپس دینا تھا۔ اس معاہدے کے تحت داعش کے دہشتگرد تین سال کے بعد شام،لبان سرحدی علاقے سے نکلنے پر مجبور ہوگئے۔
یاد رہے کہ 25 سالہ ایرانی مجاہد محسن حججی اصفہان صوبے کے علاقے 'نجف آباد' سے تعلق رکھتے تھے۔
داعش کے دہشتگردوں نے شام اور عراق کے سرحدی علاقے 'التَنف' پر ان کو پہلے قید کیا اور دو دن گزرنے کے بعد محسن حججی کو بے دردی سے شہید کردیا۔ پروگرام کے مطابق، شہید حججی کو ان کے آبائی علاقے نجف آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔