نئی دہلی،یکم جون۔ مجلس علماء ہند صوبہ دہلی کی جانب سے آج نئی دہلی واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی رہائی اور بحرین کے اقلیتی طبقہ پر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے جاری مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر مجلس علماء ہند صوبہ دہلی کے سکریٹری مولانا عابد عباس زیدی نے مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرین حکومت فوری طور پر شیعوں پر جاری مظالم کو بند کرے اوراقوام متحدہ کو چاہیۓ کہ بحرین میں قیام امن کے لئے بین الاقوامی قوانین کو عمل پیرا کرے ۔
واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرینی عوام پر جاری ظلم و بربریت گذشتہ چار(۴)سال سے جاری ہےجس کے خلاف آج نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے دفترپر مجلس علماء ہند کی جانب سے زبردست مظاہرہ کیا گیاہے ۔جس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے مانگ کی گئی کہ بحرینی عوام اور مذہبی شخصیات کے خلاف جاری ظلم کو روکا جائے اور امن پسند عوام کو بیجا ہراساں کرنے کی پالیسی کوترک کرتے ہوئے عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی عوام اپنے حقوق کی لڑائی کئی سالوں سے جاری رکھے ہوئے ہے اور پرامن مظاہروں کے ذریعہ اپنے بنیادی حقوق کی مانگ کررہی ہے ادھر سعودی عرب اور مغرب نوازآل خلیفہ حکومت روزانہ عوام کے حقوق کی پامالی کرتے ہوئے مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات کے خلاف بڑے سطح پر کاروائیاں انجام دے رہی ہے جس کے چلتے بحرین کے عوام کی ہر دل عزیز مذہبی علمی شخصیت آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر پر حکومتی کارندوں کے ذریعہ حملہ کیا گیا جس میںسیکڑوںحامیوںکو گرفتار کیا گیااوردو سو سے زائد افراد زخمی اوردس لوگوں کو شہید کردیاگیا۔
مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب کی جانب سے جاری جارحیت کے خلاف بھی نعرہ بازی کی اور اقوام متحدہ سے مانگ کی کہ یمنی عوام پر ہونے والے مظالم کوفوری طور پر روکا جائے۔
سعودی حکام کے خلاف عالمی عدالت میں میں مقدمہ چلایا جائے ۔
سعودی حملوں میں تباہ شدہ یمن کی باز آبادکاری اقوام متحدہ کے ذریعہ کی جائے۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم ، شیخ علی سلمان کو فوری رہا کرتے ہوئے وہاں امن و امان قائم کرنے کے لئے بحرین حکومت کو انتباہ دیا جائے ۔
اس موقع پر مولانا قمر حسنین رضوی اور مولانا مرزا عمران علی نے اقوام متحدہ کے ہندوستان میں نمایندہ حضرات کو دفتر میں جاری کر میمورنڈم پیش کیا۔مظاہرین کو مولانا جلال حیدر نقوی نے بھی خطاب کیا جب کہ مولانا اشرف علی زیدی ، مولانا مرزا عرفان علی، مولانا احسان رضوی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔